10:36 , 15 نومبر 2025
Watch Live

پنجاب میں ڈینگی ٹیسٹ کے ریٹس مقرر، نوٹیفکیشن جاری

لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے پرائیویٹ لیبارٹریز کیلئے ڈینگی ٹیسٹ کے سرکاری نرخ مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سی بی سی ٹیسٹ کا ریٹ 90 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ این ایس ون، آئی جی ایم اور آئی جی جی ٹیسٹ 1500 روپے میں کیا جائے گا۔ تمام ڈینگی ٹیسٹ کی رپورٹ 24 گھنٹوں میں فراہم کرنا لازمی قرار دی گئی ہے۔ نئے نرخوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

محکمہ صحت نے واضح کیا ہے کہ مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد نہ کرنے والی لیبارٹریز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION